اسرائیلی فوج کے حملے بدستور جاری، مزید 77 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 77 فلسطینی شہید جبکہ 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق صیہونی حملوں کے باعث شہید اور زِخمی ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔
ذرائع کے مطابق غزہ پٹی اور رفح سمیت دیگر علاقوں پر بھی صیہونی بربریت جاری ہے۔
حالیہ واقعات میں 77 فلسطینی شہید جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں سب سے زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس میں 7 پاکستانی ایتھلیٹ قسمت آزمائی کرینگے