دو بچے جاں بحق

جنوبی وزیرستان میں چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ہو گئے ۔
واقعہ لوئر تحصیل برمل کے علاقہ نرگاسئی میں پیش آیا جہاں بارشوں کے نتیجے میں بوسیدہ ہونے والی کمرے کی چھت اچانک گئی جس کے باعث 4سالہ وقاص اور تین سالہ اصلی موقع پر جاں بحق ہو گئی۔
جاں بحق ہونے والے بچوں کے والد محمد گل وزیر کے مطابق کمرے کی چھت زیادہ بارشوں کے باعث بوسیدہ ہوچکی تھی ۔
اہل علاقہ کے مطابق متاثرہ خاندان انتہائی غریب اور گھر کا سربراہ محنت مزدوری کرتا ہے ۔
مقامی لوگوں نے صوبائی حکومت اور علاقہ کے منتخب ممبر قومی اسمبلی سمیت دیگر سماجی اداروں سے متاثرہ خاندان کی مالی مدد کی اپیل کی ہے ۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ تھم نہ سکا ، بمباری سے مزید 29شہید