593ارب روپے

بجٹ میں بی آئی ایس پی کیلئے 593ارب روپے رکھے جانے کا امکان

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف کے مطالبے پر وفاقی بجٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے ریکارڈ 593ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی روشنی میں مجوزہ 593 ارب کی رقم کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
آئی ایم ایف اگلے مالی سال کے لیے تقریباً 518ارب روپے کی ابتدائی رقم سے مطمئن نہیں تھا،مختص کی گئی رقم رواں مالی سال سے121ارب روپے یا 26 فیصد زیادہ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مجوزہ 593 ارب روپے مختص کرنے کا مقصد نقد معاوضے کو بڑھانا اور اس سے مستفید ہونے والوں کی فہرست میں مزید لوگوں کو شامل کرنا ہے۔
رواں مالی سال بی آئی ایس پی کفالت پروگرام میں 3لاکھ خاندانوں کا اندراج کیا گیا ہے جس سے کل تعداد 9.3ملین ہو گئی ہے ۔
اگلے مالی سال میں مستفید ہونے والوں کی تعداد 9.6 ملین سے 9.7 ملین کرنے کی تجویز ہے۔
سہ ماہی معاوضے کو 10,500روپے سے 13ہزارروپے کرنے کی تجویز ہے۔

مزید پڑھیں:  مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 21اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں