تسکین ظفر

معروف نیوز کاسٹر تسکین ظفر انتقال کر گئیں

ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان کی معروف سابقہ نیوز کاسٹر تسکین ظفر مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔
تسکین ظفر کی نماز جنازہ آج سہ پہر ساڑھے 4 بجے لالکرتی راولپنڈی میں ادا کی گئی، وہ 1957میں راولپنڈی میں پیدا ہوئیں اور1980 میں ریڈیو پاکستان سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔
تسکین ظفر نے پی ٹی وی میں بطور نیوز کاسٹر اور پروگرام ہوسٹ فرائض انجام دئیے ، جس کے بعد وہ پاکستان ٹیلی ویژن کے ساتھ بطور نیوز کاسٹر ایک طویل عرصے تک منسلک رہیں ۔
انہیں خدمات کے اعتراف میں گزشتہ سال صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیاتھا۔
تسکین ظفر نے بطور نیوز کاسٹر 1998 میں ہونے والے ایٹمی دھماکوں کی خبر بھی سب سے پہلے نشر کی تھی ، وہ ریڈیوپاکستان کے شعبہ خبر سے بھی وابستہ رہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا حدود پار کررہے ہیں ،وزیرداخلہ کی سخت وارننگ