وفاق لاپتہ شہری کےوالدکو30لاکھ معاوضہ اداکرے، اسلام آباد ہائیکورٹ

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا کے 15 سال سے لاپتہ شہری ہارون محمد کی بازیابی کے لئے درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل جبکہ درخواست گزار کی جانب سے ایمان زینب مزاری عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔
دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے وفاق کو لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ معاوضہ دینے کا حکم دے دیا گیا۔
سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت سے قبل حکومت لاپتہ شہری کے والد کو معاوضہ ادا کرے۔
اس موقع پر ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ لڑنے پر درخواست گزار کی فیملی کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
اس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں‌گل حسن اورنگزیب نے آئی جی خیبرپختونخوا کو ہدایت کی کہ درخواست گزار کو سکیورٹی فراہم کی جائے۔
بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتے تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی ،عطاء تارڑ