پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں گندم درآمد کا معاملہ اٹھا دیا

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران گندم کی درآمد کا معاملہ اٹھا دیا۔
پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے معاملہ ایوان میں اٹھاتے ہوئے کہاکہ بتایا جائے کیسے گندم کو امپورٹ کرکے پھر آٹا ایکسپورٹ کیا جارہا ہے۔
وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ گزشتہ سال فیصلہ ہوا تھا کہ ٹی سی پی نہیں پبلک سیکٹر گندم امپورٹ کرے گا۔
سحر کامران نے کہاکہ ٹی سی پی کا اصل کام یہ ہے کہ جب حکومت مینڈیٹ دے تو ہی امپورٹ ہوسکتی ہے۔
جام کمال نے کہا کہ وزارت کا کوئی ایسا فیصلہ نہیں ہے وہ گندم منگوا کر آٹے کو ایکسپورٹ کرے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا پاک فوج کے 6جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس