مودی

مبارکباد کے پیغام کی قدر کرتا ہوں ،مودی کا نواز شریف کو جواب

ویب ڈیسک: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی مبارکباد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ کے پیغام کی قدر کرتا ہوں ۔
اپنی ٹویٹ میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام ہمیشہ امن، سکیورٹی اور ترقی پسندخیالات کے حامی رہے ہیں، بھارتی عوام کی سکیورٹی اور خوشحالی ہمیشہ ہماری ترجیح رہے گی۔
قبل ازیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں نوازشریف نے کہا کہ مودی کو مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے پر گرمجوشی سے مبارکباد دیتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی بہنوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ