شبلی فراز

ہتک عزت بل کے ذریعے صحافیوں پر قدغن لگا دی گئی، شبلی فراز

ویب ڈیسک: سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جمہوری نہیں ڈکٹیٹروں والی سوچ ہے،ہتک عزت بل کے ذریعے صحافیوں پر قدغن لگا دی گئی۔
سینیٹر شبلی فراز کا سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہتک عزت بل ایک فاشسٹ مائنڈ سیٹ کی عکاسی کرتا ہے،بل میں پیپلزپارٹی نے سہولت کاری کی۔
شبلی فراز نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے سمجھتے ہیں شاید لوگ گھاس کھاتے ہیں، پیپلزپارٹی شریک جرم ہے، پیپلزپارٹی کے بغیر ہتک عزت بل منظور نہیں ہوسکتا تھا، اسلام آباد کی تین سیٹوں پر دھاندلی کرکینتائج تبدیل کئے گئے، ٹریبونلز کے ججز کو بھونڈے طریقے سے تبدیل کیا جارہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فارم47 کی پیداوار کی منشا پر تینوں ٹریبونلز کے ججز کو تبدیل کر دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کا رول قابل مذمت ہے، الیکشن کمیشن فریق نہ بنیانصاف فراہم کرے۔
شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ناانصافی ہو رہی ہے، ظلم کے میٹر کو تیز کرنے کے بجائے ملک کا خیال کریں، جو کچھ کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہوا ثابت ہوگیا آپ لوگ کچھ نہیں سنبھال سکتے، اگر پاکستان بھارت سے جیت جاتا تو لوگوں کو ایک دن کی خوشی مل جاتی۔
انہوں نے کہا کہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس حکومت کی ناک کے نیچے ہورہا ہے، ملک میں امن اور قانون ہوگا تو سرمایہ کاری آئے گی، جس کو چاہا مرضی سے اٹھا لیا، ماردیا، ایسا تو لاطینی امریکا میں بھی ماحول نہیں ہوتا، لکی مروت میں افواج پاکستان کے جوان شہید ہوئے، جس پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی کی بازیابی، پشاور ہائی کورٹ چھٹی کے دن کھل گیا