ٹی 20ورلڈ کپ

ٹی 20ورلڈ کپ :جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 4رنز سے ہرادیا

ویب ڈیسک: ٹی 20ورلڈکپ میں جنوبی افریقا نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلادیش کو 4رنز سے ہرا دیا ۔
نیویارک میں جاری ورلڈکپ کے 21ویں میچ میں جنوبی افریقی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 113رنز بنائے ۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 7وکٹوں پر 109رنز بنا سکی ۔
ہینرک کلاسن 46 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈیوڈ ملر نے 26 اور کوئنٹن ڈی کک نے 18 رنز بنائے۔
بنگلادیش کے تنظیم حسن نے 18رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں تسکین احمد نے 2 اور رشاد حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں:پی ٹی آئی نےانتخابات رکوانےکی کوشش کی تھی،چیف جسٹس