رواں مالی سال مہنگائی ہدف سے زیادہ رہی، اقتصادی سروے

ویب ڈیسک: رواں مالی سال کا اقتصادی سروے آج شام ساڑھے 5 بجے پیش کیا جائیگا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال اہم معاشی اعشاریوں کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا۔
اقتصادی سروے کے مطابق مالیاتی خسارہ ہدف سے تقریباً 20 فیصد زائد ریکارڈ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی ہدف سے 3 اعشاریہ 5 فیصد زیادہ رہی۔ حالانکہ مہنگائی کا ہدف 21 فیصد تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اوسطاً مہنگائی 24 اعشاریہ 5 فیصد ریکارڈ ہوئی۔
اقتصادی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکس محصولات میں 30 اعشاریہ 8 فیصد، برآمدات میں 10 اعشاریہ 6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ درآمدات میں 2 اعشاریہ 4 فیصد کمی ہوئی۔
اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق بیرونی سرمایہ کاری میں 8 اعشاریہ 1 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مزید پڑھیں:  سوات واقعہ انتہائی گھناؤنا فعل ہے ، اسلامی نظریاتی کونسل