ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان کی سپر 8 مرحلہ میں انٹری اگر مگر کا شکار

ویب ڈیسک: امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ایک ساتھ کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں گرین شرٹس ایک بار پھر مشکلات میں گھر گئی۔
ذرائع کے مطابق میگاایونٹ میں امریکا اور بھارت کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم کی سپر 8 مرحلہ میں انٹری اگر مگر کا شکار ہو گئی۔
کرکٹ تجزیہ کاروں کے مطابق میگا ایونٹ میں 2 میچ ہارنے کے بعد پاکستان کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کیلئے ایونٹ میں دوسری ٹیموں پر انحصار کرنا ہو گا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سپر 8 مرحلہ میں انٹری کیلئے پاکستان کو بقیہ دو میچز جیتنا لازمی ہونگے۔ دوسری طرف گروپ میں شامل امریکی ٹیم کو بھی اپنے اگلے میچز میں شکست سے دوچار ہونا ہوگا۔
شیڈول کے مطابق پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے اگلے دو میچز کینیڈا اور آئرلینڈ کیخلاف کھیلنا ہیں۔
دونوں ٹیمیں کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کے مقابلے میں نووارد ہیں جبکہ اس کے برعکس امریکا کے مچیز بھارت اور آئرلینڈ سے شیڈول ہیں۔
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ امریکہ اگر ایک اور میچ جیت گیا تو سپر 8 کیلئے کوالیفائی کر جائَے گا۔ اس صورت میں امریکا کیخلاف آئرلینڈ اور بھارت کی فتح کی صورت میں پاکستان کا آئرلینڈ کیخلاف میچ ناک آؤٹ ہو گا۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کیساتھ مل کر بجٹ بنانا مجبوری تھی ،وزیراعظم