نوشہرہ، مسلح افغان راہزن و سنیچر گرفتار، مال مسروقہ برآمد

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ کے تھانہ اکوڑہ خٹک پولیس کی جانب سے مسلح افغان راہزن و سنیچر گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی کی گئی۔
اس دوران اکوڑہ خٹک پولیس نے متحرک مسلح افغان راہزن گرفتار کر لئے۔
اس دوران ملزمان سے اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی رقم، موبائل فونز اور واردارت میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار مسلح افغان راہزن و سنیچرز سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں.
ذرائع کے مطابق چھاپہ مار ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے گروہ کے ماسٹر مائنڈ افغانی عبدالباری تک رسائی حاصل کرکے اسے بھی گرفتار کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم کی نشاندھی پر چھینی گئی رقم اور موبائل فونز برآمد کر لئے گئے۔
کارروائی کے دوران ملزم کا ساتھی بھی دھر لیا گیا جبکہ اس دوران مال مسروقہ سمیت واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سیئول، لیتھیم بیٹریاں بننے والے پلانٹ میں آتشزدگی، 22 افراد ہلاک، متعدد زخمی