انسانی سمگلنگ میں گرفتار صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد

ویب ڈیسک: انسانی سمگلنگ اور دھوکہ دہی کے کیس میں گرفتار سماجی کارکن صارم برنی کی درخواست ضمانت جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے مسترد کر دی۔
ذرائع کے مطابق صارم برنی کے خلاف انسانی سمگلنگ اور دھوکہ دہی کے کیس کی سماعت سٹی کورٹ میں ہوئی۔
یاد رہے کہ ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر وکلا اور ایف آئی اے کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔
دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ تفتیش کے دوران مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ اس سلسلے میں مزید ثبوت جمع کرنے ہیں۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم کو ضمانت دی گئی تو وہ تفتیش پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ملک لیاقت علی لاپتہ، گرفتاری کا خدشہ