سی پیک ٹوپرکام تیزی سے آگے بڑھے گا، وزیراعظم شہبازشریف

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہبازشریف نے کابینہ اجلاس میں دورہ چین کے حوالے سے بتایا کہ دورہ پر روانگی سے قبل کئی اجلاس کیے۔
کابینہ اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ آپ سب کی کاوشوں سے چین کا دورہ کامیاب رہا۔ اس دورہ میں سیکیورٹی سے متعلق معاملات ایجنڈے میں سر فہرست تھے۔
وزیرِ اعظم شہبازشریف نے کہا کہ جلد چین سے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا اور اس دوران سی پیک ٹو پر بھی تیزی سے کام آگے بڑھے گا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا قافلہ پتھر گڑھ پہنچ گیا،شیلنگ سےکئی کارکن زخمی