بھارت میں چیونٹی کی نایاب قسم دریافت

سانس دانوں نے بھارت کی شمال مشرقی ریاست آروناچل پردیش میں ایک نئی نیلے رنگ کی چیونٹی کی قسم دریافت کی ہے۔
پاراپاراٹریچنا نِیلا نامی اس نایاب چھوٹی چیونٹی کی لمبائی 2 ملی میٹر سے کم ہے اور اس کا جسم واضح طور پر مٹیلک نیلا رنگ رکھتا ہے۔
تکون سر والی اس چیونٹی کی بڑی بڑی آنکھیں ہوتی ہیں ساتھ ہی اس کا ایک پانچ دانتوں پر مشتمل تکون جبڑا بھی ہوتا ہے۔
اشوکا ٹرسٹ فار ریسرچ اِن ایکولوجی اور دی انوائرنمنٹ سے تعلق رکھنے والے محققین کا کہنا تھا کہ جب وہ یِنکو گاؤں میں ایک گزرگاہ سے تقریباً 10 فٹ اونچے درخت میں موجود ایک سوراخ کا مطالعہ کر رہے تھے تو اندھیرے میں چمکتی ہوئی چیونٹیوں کا ادراک ہوا۔
تتلی اور دھس جیسے کیڑے عموماً نیلے رنگ میں دیکھے جاسکتے ہیں لیکن چیونٹیوں میں یہ رنگ انتہائی نایاب ہوتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ دنیا بھر میں تقریباً 17 ہزار اقسام اور ذیلی اقسام میں چند ہی ہیں جو نیلے رنگ یا ساتوں رنگ ظاہر کرتی ہیں۔
کیڑوں میں نیلا رنگ عموماً نینو اسٹرکچر کی وجہ سے ظاہر ہوتا ہے۔ تاہم، یہ بات واضح نہیں کہ یہ نیلا رنگ رابطہ قائم کرنے یا کیموفلاج جیسے کسی عمل میں مدد دیتا ہے۔