ٹَی 20 ورلڈ کپ، شاہین آخری گروپ میچ کھیلنے فلوریڈا پہنچ گئے

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں شاہین آخری گروپ میچ کھیلنے امریکی ریاست فلوریڈا پہنچ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ قومی ٹیم 16 جون کو فلوریڈا میں آئرلینڈ کیخلاف اپنا آخری گروپ میچ کھیلے گی۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول میچز بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
امریکی شہروں میں بارشوں کے باعث اگر مگر پر منحصر پاکستانی ٹیم کے ورلڈ کپ سفر پر پانی پھر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ میگا ایونٹ میں شاہین آخری گروپ میچ کھیلنے کیلئے فلوریڈا پہنچ گئے.

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم کی حمایت:اختر مینگل نے2ہزارلاپتہ افرادبازیابی کی شرط رکھ دی