پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پہلی بار 77 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ اس کے ساتھ ہی 77 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا،
یاد رہے کہ یہ پاکستان سٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔
آج جمعہ کے روز ابتدائی طور پر 186 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار شروع ہوا اور 100 انڈیکس بڑھ کر 76 ہزار 208 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
یہ سلسلہ یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ بعد ازاں مزید تیزی آئی اور انڈیکس 1073 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ملکی تاریخ میں پہلی بار 77 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 76 ہزار 208 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی کے نتیجے میں 100 انڈیکس 77 ہزار 281 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹانک، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے پارٹی کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ