مریم نواز نے سیاسی انتقام کی بدترین مثال قائم کر دی، ڈاکٹر یاسمین راشد

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے لکھے گئے خط میں نواز شریف اور مریم نواز کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف تو باپ بیٹی سیاسی انتقام پر یقین نہ رکھنے کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں تو دوسری طرف مریم نواز نے پنجاب میں سیاسی انتقام کی بدترین مثال قائم کر دی۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو دس دس بار گرفتار کیا گیا، یہ سیاسی انتقام نہیں ؟ ۔ امجد نیازی کو رہائی کے بعد گرفتار کرنا، سیکڑوں کارکنوں پر ایف آئی آر درج کرنا اور 6 بار وزیر رہنے والے میاں محمود الرشید کو ہسپتال سے بغیر علاج جیل بھیج دینا سیاسی انتقام نہیں تو اور کیا ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے خط میں لکھا ہے کہ بجٹ سے عوام کی کمر ٹوٹ گئی یہ عوام سے لیا گیا سیاسی انتقام ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹانک، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے پارٹی کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ