سندھ بجٹ تجاویز کی منظوری کابینہ نے دیدی، تنخواہوں اور پنشن میں‌اضافہ متوقع

ویب ڈیسک: سندھ بجٹ برائے مالی سال 25-2024 کے تجاویز کی منظوری کابینہ نے دیدی۔
کابینہ کے پری بجٹ اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں نئے مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بڑھانے پر غور کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا اس موقع پر کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کے 10 نکات پر عملدرآمد کے حساب سے سندھ بجٹ تیار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات، مینگورہ اور دیر بالا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار