لوئر دیر، بدامنی واقعات کیخلاف میدان ایکشن کمیٹی کا امن مارچ کا انعقاد

ویب ڈیسک: ضلع لوئر دیر میں بدامنی واقعات کیخلاف میدان ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام امن مارچ کا انعقاد کیا گیا۔
اس دوران مختلف سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کے سینکڑوں کارکنان نے مشترکہ طور پر کمبڑ بازار میں شدید احتجاج کیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد کے ہاتھوں جاں بحق مولانا انعام اللہ کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔
میدان ایکشن کمیٹی کے مظاہرین کا کہنا تھا کہ مولانا انعام اللہ کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو عید کے بعد تحریک شروع کریں گے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ اور اسرائیل کی جنگ مشرق وسطیٰ کیلئے انتہائی خطرناک ہے، گوتریس