رستم، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

سوشل میڈیا پر گمنام اکاونٹ پر شان محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں، گستاخ رسول کو گرفتار کرکے سرعام پھانسی دی جائے، مظاہرین
ویب ڈیسک: ضلع مردان کی تحصیل رستم میں ختم نبوت چورک پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ احتجاجی مظاہرے میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے مقامی قائدین، مرکز تنظیم تاجران اور علاقہ عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مظاہرین نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر گمنام اکاونٹ پر شان محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں کستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ گستاخ رسول کو گرفتار کرکے سرعام پھانسی دی جائے۔
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے احتجاجی جلسہ کے شرکاء نے کہا کہ گستاخ رسول گرفتار ہونے اور سرعام پھانسی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  وفاقی بجٹ میں تنخواہوں پر عائد ٹیکس ختم کئے جانے کا امکان