محمودخان اچکزئی

پی ٹی آئی نے محمودخان اچکزئی کو مذاکرات کا اختیار دے دیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے محمود خان اچکزئی کو الائنس کی طرف سے مذاکرات کا اختیار دے دیا ہے ۔
پی ی آئی کے ترجمان رئوف حسن نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ویسے تو عمران خان نے کسی بھی سیاسی جماعت سے مذاکرات نہ کرنے کی ہدایت کی ہے تاہم الائنس کی طرف سے محمود خان اچکزئی اگر چاہیں تو کسی سے بھی مذاکرات کرسکتے ہیں۔
اسلام آباد میں پارٹی رہنمائوںکے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران رئوف حسن کاکہنا تھا کہ اگر محمود خان اچکزئی اپوزیشن الائنس (تحریک تحفظ پاکستان(کے پلیٹ فارم سے کسی سے بات کرنا چاہتے ہیں تو وہ انکی مرضی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران بانی چیئرمین نے صاف الفاظ میں بتا دیا ہے کہ کسی بھی پارٹی سے کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، بانی چیئرمین ان چوروں سے کسی قسم کی کوئی بات چیت کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکہ میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں مودی سرکار ملوث نکلی