پشاور میں مویشی منڈیوں میں جانوروں کی قیمیں ہائی، خریدار مایوسی کا شکار

ویب ڈیسک: صوبائِی دارالحکومت پشاور میں مویشی منڈیوں میں جانوروں کی قیمتیں ہائی، خریدار آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں کے باعث مایوسی کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق عید قربان میں صرف 2 روز رہ گئے جبکہ ہر لمحہ قربانی کے جانوروں کے نئَ ریٹس بتائے جا رہے ہیں۔
بڑی عید کیلئے سجائی جانے والی مویشی منڈیاں ہیں تو زمین پر لیکن ان منڈیوں میں موجود جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ شہری جانور خریدنے کی امید سے منڈیوں کے چکر لگاتےہیں لیکن خالی ہاتھ لوٹ جاتے ہیں۔
بکرے، گائے، بیل اور اونٹ کی خریداری کے لیے منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں میں مول بھاؤ اور بحث و تکرار کا سلسلہ جاری ہے۔
ان حالات میں مویشی منڈی جانے والے شہری مویشی مہنگے ہونے اور بیوپاری خریدار نہ ہونے کا شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عید الاضحیٰ میں 20 گرڈ سٹیشنز سے 153 فیڈرز کی بجلی زبردستی بحال