9 مئی مقدمات، شاہ محمود قریشی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

ویب ڈیسک: 9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے پولیس کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
اس حوالے سے عدالت نے پولیس کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیاہے کہ عدالت شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتی ہے۔
تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ تفتیشی افسر نے شاہ محمود قریشی سے متعلق کیسز پر پیشرفت رپورٹ پیش نہیں کی اور ساتھ ہی پی ٹی آئی رہنما کا موبائل فون ریکور کرنے کا بھی کہا۔
شاہ محمود قریشی کے وکیل کے مطابق گرفتاری کے وقت موبائل فون پولیس نے لیا تھا۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ پولیس کی کاروائی، اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار