احتجاجی مطاہرہ، پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین سمیت 80 کارکنان پر مقدمہ درج

ویب ڈیسک: نیشنل پریس کلب کے سامنے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے گزشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاج کرتے مظاہرین میں شعیب شاہین سمیت 80 کارکنوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی مدعیت میں درج مقدمہ میں اقدام قتل اور ڈکیتی کی دفعات بھی شامل ہیں۔
مقدمے کے مطابق مظاہرین نے راستہ بلاک کر کے ٹریفک بند کی اور شرکاء نے دفعہ 144 کی بھی خلاف ورزی کی۔
یاد رہے کہ نیشنل پریس کلب کے سامنے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے گزشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کیا، اس دوران شعیب شاہین سمیت 80 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا.

مزید پڑھیں:  بجٹ مشن، شہبازشریف کی بلاول بھٹوکوتحفظات دورکرنیکی یقین دہانی