EY7rz 3WsAAGSJx 800x320 1

کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد : مُلک بھر میں کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی بحالی کے لیے این سی او سی کا بڑا اقدام،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا جون کا احتتام تک 1 ہزار آکسیجن بیڈز فراہم کرنے کا فیصلہ.

اس حوالے سے پروکروٹمنٹ کی منظوری آج این سی او سی اجلاس میں دی جائے گی،کورونا وائرس سے لڑتے ہیلتھ کئیر ورکرز کے لیے کووڈ19 پیکج بھی آج فائنل کیا جائے گا.

مزید پڑھیں:  شمالی کوریا کا ہائپر سونک میزائل تجربہ کے دوران فضا میں پھٹ گیا

این سی او سی کی جانب سے این ڈی ایم اے کے زریعے 52 وینٹی لیٹرز سندھ بھیج دئیے گئے،صوبہ سندھ کو بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیش نظر 50 وینٹی لیٹرز آئندہ 2 سے 3 روز میں بھیجے جائیں گے.

این سی او سی کی جانب سے وینٹی لیٹرز اور بیڈز آپریٹ کرنے کے حوالے سے ٹریننگ کا بھی آغاز کر دیا گیا،مردان, صوابی, پشاور کے ہسپتالوں میں بیڈز کی تعداد بڑھانے کا بھی فیصلہ

مزید پڑھیں:  آپریشن عزم استحکام:حکومت کی ان کیمرا اجلاس کی یقین دہانی

گزشتہ ہفتے پنجاب کو 72 وینٹی لیٹرز فراہم کیے گئے, کووڈ مریضوں کے لیے اضافی بیڈز کی منصوبہ بندی مکمل،

بلوچستان حکومت کو 10 وینٹی لیٹرز موصول, ہیومن ریسورس پر کام جاری،گلگت بلتستان میں ہیلتھ کئیر سسٹم پر پریشر نہ ہونے کے برابر62 وینٹی لیٹرز موجود مزید 10 فراہم کیے جائیں گے این سی او سی