عازمین حج کی سہولت کیلئَے مکہ اور مدینہ میں روبوٹس تعینات

ویب ڈیسک: عازمین حج کی سہولت کیلئے سعودی حکومت کی جانب سے انسانوں کے ساتھ ساتھ روبوٹس بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق انسانوں کے ساتھ روبوٹس بھی عازمین حج کو پانی پلانے اور معلومات فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ روبوٹ معلومات کی راہمی سے قبل متعلقہ شخص سے اس کی زبان کے بارے میں دریافت کرتے ہیں۔ اس کے بعد بتائی گئی زبان میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔
روبوٹس عازمین کو صحت اور سیفٹی کے بارے میں معلومات دینے کے ساتھ ساتھ پانی پلانے کی خدمات بھی انجام دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اب کی بار عازمین حج کی سہولت کیلئے روبورٹ بھی ڈیوٹی دیتے پائے گئے ہیں.

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کی دہشتگردی جاری، مزید 24 فلسطینی شہید