مہمند، عید قریب آتے ہی ڈرائیورز نے کرائے بڑھا دیئے، عوام پریشان

ویب ڈیسک ضلع مہمند میں عید قریب آتے ہی ڈرائیورز نے بھی چھریاں تیز کر لیں۔ گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے من مانی کرائے بڑھا دیئے۔
اس موقع پر عوام نے کہا کہ انتظامیہ ٹریفک پولیس کرایوں کیخلاف ایکشن لینے کی بجائے صرف جرمانوں کے پرچے دیتے ہیں۔
ڈرائیورز کا اس حوالے سے موقف تھا کہ عید کے موقع پر ہم ایک سے جاتے ہیں جبکہ دوسری طرف سے سواری نہیں ہوتی۔
اس موقع پر گاڑیوں کے رش کی وجہ سے سواریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یاد رہے کہ عید قریب آتے ہی ڈرائیورز نے من مانی کرتے ہوئے کرائے بڑھا دیئے.

مزید پڑھیں:  حماس ایک نظریے کا نام ہے جسے ہرایا نہیں جا سکتا، ترجمان اسرائیلی فوج