کرم میں بم دھماکہ

ضلع کرم میں بم دھماکہ ،5افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع کرم تیندو میں گاڑی پر آئی ڈی بم دھماکے میں5افراد جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہو گئے ۔
مذکورہ افراد قربانی کا جانور اور عید کے لئے سامان لینے جارہے تھے کہ دھماکہ کیا گیاجس میں 3افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا ،پانچواں شخص پشاور کے ایل آر ایچ ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا ۔
جان بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی گھر سے بتایا جارہا تھا جن میں دوبھائی اور دو بیٹے بھی شامل ہیں ۔
بدقسمت حاندان عید کی خریداری اور قربانی کا جانور لینے لے جارہا تھا کہ دھماکے کا نشانہ بن گیا ۔
ڈی پی او کرم کے مطابق دھماکی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، رحمان بابا گرڈ سٹیشن پر مرمتی کام مکمل، تمام فیڈرز پر بجلی بحال