بارش کا امکان

خیبر پختونخوا میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں منگل کے روز سے آندھی،جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیاہے ۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو جاری مراسلہ کے مطابق منگل کی شام کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے ۔
مراسلے میں گرد آلود ہوائیں،آندھی،جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔
پی ڈی ایم اے نے کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے ۔
مراسلہ کے مطابق کسان اپنی فصلوں کو پانی دینے کے معمولات اور خصوصا گندم کی کٹائی کے علاقوں میں موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔

مزید پڑھیں:  مردان تعلیمی بورڈ میں سفارشی کلچر ،سینکڑوں طلبہ کو اضافی نمبروں سے نوازا گیا