بڑے شیطان کو کنکریاں

مناسک حج ، لاکھوں حجاج نے بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں

ویب ڈیسک: مناسک حج کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ، پاکستان سمیت دنیا بھر سے 18لاکھ سے زائد حجاج نے اتوار کو رمی کی اور بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں۔
عازمین حج نے مزدلفہ پہنچ کر رات کھلے آسمان تلے گزاری ، مزدلفہ میں نماز فجر کی ادائیگی اور طلوع آفتاب کے بعد واپس منی میں اپنے خیموں میں پہنچے ۔
حجاج کرام پہلے روز بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے اور قربانی کے بعد بال منڈوائے اور احرام کی حالت سے باہر آ گئے۔
حجاج مزید تین دن تک منیٰ میں قیام کریں گے ، بیت اللہ کے طواف زیارت اور تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد مناسک حج مکمل ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  افغان اوپننگ جوڑی نے بابر اور رضوان کا پارٹنر شپ ریکارڈ توڑ دیا