عید الاضحی

شبقدر اور مہمند کے بعض علاقوں میں بھی آج عید الاضحی منائی جارہی ہے

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر اور ضلع مہمند کے بعض علاقوں میں بھی آج عید الاضحی منائی جارہی ہے ۔
مقامی لوگوں نے مقررہ اوقات پر مساجد میں نماز عید ادا کی جس میں ملکی سالمیت اور امن و امان کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد مقامی لوگوں نے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی کی ۔

مزید پڑھیں:  سیکرٹری خوراک ظریف معافی بیٹیوں سمیت ٹریفک حادثے میں زخمی