خیبرپختونخوا بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے ادا کی جا رہی ہے

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے ادا کی جا رہی ہے۔
ضلع کوہاٹ سمیت ٹانک، صوابی، خال ، چارسدہ ، ٹانک ، رستم اور دیگر اضلاع میں عید الاضحیٰ کی ادائیگی مذہبی جوش و خروش سے کی جا رہی ہے۔
کوہاٹ میں عیدالاضحی کا سب سے بڑا اجتماع او ٹی ایس روڈ عید گاہ میں ہوا ۔ اس کے علاوہ ضلع کوہاٹ بھر کی جھوٹی بڑی عید گاہوں اور مساجد میں نمازِ عید اداکی گئی۔

اس دوران علماء کرام نے عید قربان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ نماز عید اجتماعات میں بہنوں اور بیٹیوں کو وراثت میں شرعی حصہ دینے پر بھی زور دیا گیا اور امت مسلمہ خصوصاً فلسطین کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔
نماز عید کے بعد فرزندان اسلام سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں مصروف ہو گئے۔
ضلع دیر لوئر کے علاقے خال میں عید گاہ عثمان بن عفان میں نماز عید ادا کردی گئ۔
نماز کے بعد ملک اور اسلام کے غلبہ کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔
ضلع خیبر کی تینوں تحصیلوں میں نماز عید الاضحیٰ ادا کردی گئی
اس موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے۔
ٹیڈی بازار اور سپلنوکس میں بڑی عید گاہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
ضلع ہری پور میں عید الاضحی مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے۔
ذرئع کے مطابق ہری پور میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے نماز عید آبائی علاقہ ریحانہ میں ادا کی۔ وزیر بلدیات ارشد ایوب خان اور ممبر صوباٸی اسمبلی خیبر پختوانخوا اکبر ایوب خان ، سابق صوباٸی وزیر یوسف ایوب خان نے بھی عمر ایوب کے ہمراہ تھے ۔
کاٹلنگ تحصیل میں بھی عیدالاضحی کی نماز ادا کردی گٸی۔ اس دوران ملک کی سلامتی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعاٸیں کی گٸیں۔
ضلع صوابی بھر کی عیدگاہ و مساجد میں نماز عید الاضحی ادا کر دی گئی۔
ضلع ٹانک ، رستم و باجوڑ میں بھی عیدالاضحی کی نماز ادا کر دی گئی۔ اس کے بعد لوگ سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں مصروف ہو گئے۔
باجوڑ کی تحصیل خار اور ملحقہ علاقوں میں بھی عیدالاضحی کی نماز ادا کردی گئی۔
رستم میں سب سے بڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ رستم میں منعقد ہوا جہاں کثیر تعداد میں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  رٹ آف سٹیٹ چیلنج کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا، سرفراز بگٹی