دعا ہے، ملک اب کسی حادثے سے دوچار نہ ہو، رانا ثناء اللہ

ویب ڈیسک: وزیراعظم کے مشیر اور ن لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے عید کے موقع پر اہل پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی بہتری کے اثرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر بار جب ن لیگ کی قیادت میں ملک ترقی کرنے لگتا ہے تو عین انہی دنوں ملک حادثے کا شکار ہو جایا کرتا ہے۔ دعا ہے ملک اب کسی حادثے سے دوچار نہ ہو۔
مشیر وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ رواں سال کے مالی بجٹ سے ملک معاشی بحران سے باہر نکل آئے گا۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، قوم دعا کرے کہ ملک اب کسی حادثے سے دوچار نہ ہو۔
بجٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ 30 جون سے قبل بجٹ پاس کرے گی جبکہ حکومتی اخراجات میں کمی لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سنٹرل جیل مردان میں قیدیوں کی بھوک ہڑتال،دو کی حالت غیر