گیری کرسٹن قومی ٹیم میں اختلافات سے ناخوش، فٹنس غیر تسلی بخش قرار دیدی

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ناقص کارکردگی اور سپر 8 مرحلے تک رسائی میں ناکامی پر ہیڈ کوچ گیری کرسٹن قومی ٹیم پر برس پڑے۔
یاد رہے کہ گرین شرٹس کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میں امریکہ سے اپ سیٹ شکست اور بھارت کیخلاف جیتا میچ بھی ہار گئی۔ میگا ایونٹ میں کینیڈا اور آئرلینڈ سے بے سود فتح کے باوجود قومی ٹیم اپنا واپسی کاسفر جلد باندھ لے گی۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ٓآئرلینڈ سے بمشکل فتح کے بعد کھلاڑیوں کے فٹنس لیول سکلز اور کھیل سے آگاہی نہ ہونے سے مایوس کا شکار رہے۔
گیری کرسٹن نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا فٹنس لیول معیاری نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سکلز لیول میں دنیا سے بہت پیچھے ہیں۔ اتنی کرکٹ کھیلنے کے باوجود کھلاڑیوں کو کھیل سے آگاہی نہیں، کون سا شاٹ کب کھیلنا ہے کسی کو علم ہی نہیں۔
انہوں نے سینئر کھلاڑیوں کے مابین اختلافات اور ٹیم کے معاملات میں عدم دلچسپی پر بھی مایوسی کا اظہار کیا اور ٹیم کے اتحاد پر بھی سوال اٹھا دیا۔
گیری کرسٹن کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کا تجربہ ایک طرف لیکن میں نے نوٹ کیا ہے کہ اس ٹیم میں اتحاد نہیں، کوئی کھلاڑی کسی کو سپورٹ نہیں کرتا، دائیں بائیں سب الگ الگ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی ٹیموں کے ساتھ کام کر چکا ہوں لیکن ایسی صورتحال کہیں نہیں دیکھی۔
ہیڈ کوچ نے واضح کیا کہ ہم نے دنیا کا مقابلہ کرنا ہے تو فٹنس اور سکلز بہتر بنانے سمیت متحد ہونا ہوگا۔
سابق پروٹیز کرکٹر گیری کرسٹن نے واضح کیا کہ جو کھلاڑی فٹنس، سکلز اور اتحاد کا مظاہرہ نہیں کرے گا ٹیم میں نہیں ہو گا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، یونیورسٹی ملازمین کا اپنے حقوق کیلئے احتجاج، ایڈمن بلاک بند