ضلع کرم میں عید قربان مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

ویب ڈیسک: پاراچنار و سدہ سمیت ضلع کرم میں عید قربان مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
ضلع کرم کے مختلف مقامات پر نماز عید ادا کی گئی۔ مرکزی عیدگاہ پاراچنار میں علامہ فدا حسین مظاہری کی اقتداء میں نماز عید ادا کی گئی۔
عید قربان کی نماز ادائیگی کے موقع پر ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ بعدازاں لوگوں کی جانب سے سنت ابراہیمی پر عمل شروع کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سوات، یتیم اور بے سہار بچوں کیلئے تربیتی مرکز کی عمارت سست روی کا شکار