تخت بھائی، 26 سالہ نوجوان نہر میں ڈوب گیا

ویب ڈیسک: تخت بھائی کے علاقے کوٹ کلے کی نہر میں 26 سالہ نوجوان جمیل ولد سلطان ڈوب گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایمبولینس ، میڈیکل ٹیم اور غوطہ خور ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم نے ڈوبنے والے 26 سالہ نوجوان کو ابتدائی طبی امداد دل اور سانس کی بحالی کیلئے سی پی آر فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا تاہم وہ زندگی کی بازی ہارگیا۔

مزید پڑھیں:  تاجروں کا ٹیکس نیٹ میں آنا ضروری، پنشن اخراجات کم کرینگے،وزیر خزانہ