عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوابی اور مردان میں صفاٸی آپریشن شروع

ویب ڈیسک: عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوابی اور مردان میں صفاٸی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
ضلع صوابی میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد قربانی کے جانوروں کی الائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے تین روزہ صفائی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت کے احکامات پر عیدالاضحی کے پہلے دن تحصیل ٹوپی کے مختلف علاقوں ٹوپی سٹی، مینئ، کوٹھا، ہملٹ، زروبئ، گندف وغیرہ میں قربانی کے جانوروں کی آلائیشوں کو آٹھا کر منتخب جگہوں پر ڈمپ کیا جارہا ہے۔
اس صفائی آپریشن میں ٹی ایم اے ٹوپی کے تقریبا60 اہلکار اور درجنوں گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔ ان کی محنت کی بدولت 80 فیصد صاف کر دیا گیا ہے۔
اس دوران چونا بھی ڈالا جارہا ہے ۔
دوسری جانب ضلع مردان میں بھی عید قربان پر ڈبلیو ایس ایس ایم نے صفائی آپریشن کا افتتاح کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ صفائی آپریشن کا افتتاح ڈپٹی کمشنر محمد فیاض شیرپاو نے کیا۔
اس حوالے سے ترجمان ڈبلیو ایس ایس ایم کا کہنا ہے کہ 600 سے زیادہ اہلکار ضلع بھر میں صفائی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
اس دوران 70چھوٹی بڑی گاڑیوں کے ذریعے آلائشیں اٹھائی جائیں گی جبکہ ان کیلئے کلیکشن پوائنٹس بھی قائم کئے گئے ہیں۔
ترجمان ڈبلیو ایس ایس ایم کے مطابق آلائشیں 200 کلیکشن پوائنٹس سے ڈمپنگ سائٹ لے جائی جائیں گی۔ ان ڈمپنگ سائٹ میں آلاٸشوں پر چونا اور سپرے بھی کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد