صحافی خلیل جبران جاں بحق

تحصیل لنڈی کوتل فائرنگ سے صحافی خلیل جبران جاں بحق

ویب ڈیسک: خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے مزرینہ میں فائرنگ سے صحافی خلیل جبران جاں بحق جبکہ ساتھی زخمی ہو گئے۔
ڈی پی او سلیم عباس کے مطابق خلیل جبران اور اور ان کے ساتھی سجاد ایڈووکیٹ گھر جا رہے تھے ملزمان نے کار سے اتار کر فائرنگ کردی ۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی صحافی خلیل جبران کے قتل کی مذمت کی ہے۔
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نے خیبر نیوز سے وابستہ صحافی خلیل جبران کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایمنڈ نے کہا کہ پاکستان میں تواتر کے ساتھ صحافیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے صحافیوں پر تشدد، اغوا اور دھمکیاں معمول بن چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  بات تب ہوگی جب عمران خان باہرآئیں گے،عمرایوب کاوزیراعظم کوجواب