والد اور دوبھائیوں کو قتل

مردان میں بیٹے نے والد اور دوبھائیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

ویب ڈیسک: مردان میں بیٹے نے اپنے والد اور دو بھائیوں کو قتل کرنے کے بعدخودکشی کرلی ۔
پولیس کے مطابق واقعہ مردان کے علاقے خورہ بانڈہ دربو کلی میں پیش آیا جہاں گھر کے اندرفائرنگ سے 4افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ایک بیٹے کی فائرنگ سے والد اور دو بھائی جاں بحق اور ماں زخمی ہوگئی جبکہ فائرنگ کرنے والے بیٹے نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ رات کے وقت پیش آیا، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  کرم جھڑپیں ساتویں روز بھی جاری، 46 افراد جاں بحق، 98 زخمی