موسم شدید گرم

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔
شام اور رات میں اسلام آباد، پنجاب کے بعض علاقوں، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
گوجرانولہ میں 47، منڈی بہاالدین اور دادو میں 46، لاہور، سرگودھا، تربت اور بنوں میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
منگل کے روز ملتان، ساہیوال اور فیصل آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ مظفر آباد میں 42، اسلام آباد میں 41، پشاور میں 38، کراچی میں 36 اور کوئٹہ میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
گلگت میں بھی گزشتہ روز درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ