احسن اقبال

پاک چین تعلقات پر ٹرولنگ شروع کردی گئی ہے ،احسن اقبال

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات پر ٹرولنگ شروع کردی گئی ہے، تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ خدانخواستہ پاکستان اورچین کے تعلقات میں کمی آگئی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حالیہ دورے کے بعد چین کے ساتھ تعلقات مزید بڑھے ہیں لیکن ایک سیاسی جماعت چندروز سے پاک چین تعلقات پر پروپیگنڈا کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین کو دباؤ میں لانے کیلئے ٹرولنگ شروع کی جاتی ہے، تنقید کرنے والوں کو ٹرولنگ کے ذریعے ہراساں کیا جاتا ہے، حکومت اور اپوزیشن میں رہے لیکن کبھی ریاستی اداروں کو تنقیدکا نشانہ نہیں بنایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات پر ٹرولنگ شروع کردی گئی ہے، تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ خدانخواستہ پاکستان اورچین کے تعلقات میں کمی آگئی ہے، پہلی دفعہ اسپیس کے شعبے میں پاکستان اور چین کے تعلقات آگے لے جا رہے ہیں۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھاکہ چین کے اشتراک سے اسپیس پروگرام کو آگے بڑھائیں گے، چین نے کہا ہے وہ اپ گریڈیڈ لیول پر سی پیک کو آگے بڑھانے کیلئے تیار ہے، چین سے روابط کو اسپیس کے شعبے میں بھی وسعت دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مشترکہ بیان سننے کے بعد کوئی احمق ہی ہوگا جوکہے تعلق کم ہورہاہے، حالیہ دورے کے بعد چین کے ساتھ تعلقات مزید بڑھے ہیں، چینی صدر نے کہا ہم اسٹریٹیجک تعلقات کو مزید گہرا کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کو خط میں گورنر بیان بازی کی بجائے عملی اقدامات کی تلقین کریں