ڈاٹسن حادثے کا شکار

شانگلہ میں ڈاٹسن حادثے کا شکار ،2افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: شانگلہ میں ڈاٹسن حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 2افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق حادثہ شانگلہ کے علاقہ پورن ڈھیرئی کے مقام پر پیش آیا جہاں ڈاٹسن ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری ۔
حادثے میں 2افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 4زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہبازشریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے