خانپور ڈیم

خانپور ڈیم میں 2افراد ڈوب کر جاں بحق ،نعشیں نکال لی گئیں

ویب ڈیسک: خانپور ڈیم میں 2افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ، مقامی لوگوں سے نعشیں نکال لیں ۔
افسوسناک واقعہ خانپور ڈیم پرانا خانپور مسجدراجگان کے قریب پیش آیا ،موقع پر موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نعشیں پانی سے نکال لیں ۔
جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔
مقامی لوگوں کے مطابق پولیس اور ٹی ایم اے کی غفلت کے باعث خانپور ڈیم کے آس پاس پانی میں ڈوبنے واقعات میں اضافہ ہونے لگاہے ۔

مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت سوات واقعے پر سیاسی بیان بازی کررہی ہے ،بیرسٹر سیف