ظالمانہ اور ناروا لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان ہیں، وفاق قبلہ درست کرے

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے گرڈ سٹیشن پر قبضے کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ظالمانہ اور ناروا لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کا پارا اس ظالمانہ اور ناروا لوڈشیڈنگ کے باعث ہائی ہے لیکن یہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ہی ہیں جنہوں نے حالات قابو کر رکھے ہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور کی بہترین حکمت علی کے تحت وفاقی تنصیبات کو مشتعل عوام سے محفوظ رکھا گیا ہے۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وفاق اپنا قبلہ درست کرے ورنہ عوام ہمارے کنٹرول سے باہر ہوجائیں گے۔ ان کا پارا اس شدید گرمی مِیں ظالمانہ اور ناروا لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہائی ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مریم نواز کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ بڑی دہشتگردی ماڈل ٹاؤن کی سڑکوں پر ہوئی جہاں معصوم مظاہرین اور حاملہ خواتین پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل حزب اللہ کشیدگی، 435 افراد شہید، 1300 سے زائد زخمی