پاکستانی عازمین حج کی واپسی شروع، 354 حجاج کو لیکر پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی

ویب ڈیسک: حج ادائیگی کے بعد پاکستانی عازمین حج کی آج سے سعودی عرب سے وطن واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
سعودی ائیر لائنز کی پرواز صبح نو بجے 354 حجاج کرام کو لیکر پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی۔
اس کے بعد دوسری حج پرواز 300 سے زائد سرکاری کوٹے کے حجاج کرام کو لیکر بجے جبکہ تیسری حج پرواز کی مزید 300 سے پاکستانی عازمین حج کو لیکر رات 8 بجے لاہور آمد متوقع ہے۔
یاد رہے کہ پی آئی اے کا عازمین کی واپسی کا حج آپریشن 21 جولائی تک جاری رہے گا۔
پاکستانی عازمین حج کی واپسی کیلئے مجموعی طور پر 250 سے زائد فلائٹس چلائی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل امریکی حمایت پر ہی حملے جاری رکھے ہوئے ہے، عباس