امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ، 278 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا

ویب ڈیسک: انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہونے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق عید الاضحیٰ کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں صرف 20 پیسے کا اضافہ ہوا۔
اس معمولی اضافے کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا.

مزید پڑھیں:  گلیات میں کار کو حادثہ، خاتون سمیت تین افراد زخمی