آئی ایم ایف اہداف کے حصول میں خیبرپختونخوا حکومت کی مشروط آمادگی

وفاق کو 158 اعشاریہ 14 ارب روپے پن بجلی اور ونڈ فال لیوی جبکہ 144 اعشاریہ 6 ارب روپے ضم اضلاع کی مد میں جاری کرنے ہوں گے۔ مزمل اسلم
ویب ڈیسک: آئی ایم ایف اہداف کے حصول میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مشروط آمادگی کا اظہار کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں صوبائِی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے وفاقی حکومت کے سامنے صوبے کے 2 مطالبات رکھ دیے۔
مزمل اسلم نے کہا کہ وفاق کو 158 اعشاریہ 14 ارب روپے پن بجلی اور ونڈ فال لیوی جبکہ 144 اعشاریہ 6 ارب روپے ضم اضلاع کی مد میں جاری کرنے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق نے ضم اضلاع کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے66 ارب روپے رکھے جو ناکافی ہیں۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم نے مزید بتایا کہ وفاق سستی بجلی کے واجبات بھی ادا نہیں کر رہا۔ صوبہ ایک طرف واجبات کی عدم ادائیگی اور دوسری طرف بدترین لوڈشیڈنگ کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات میں موٹر کار حادثے کا شکار ،5افراد شدید زخمی