بے نظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

ویب ڈیسک: پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔
شہید ذوالفقار علی بھٹو اور نصرت اصفہانی کے ہاں بے نظیر بھٹو 21 جون 1953 کو پیدا ہوئیں۔
21 جون 1953 کو کراچی میں پیدا ہونے والی بے نظیر بھٹو عالمی اور ملکی سیاست میں اپنے والد ذوالفقار علی بھٹو کی طرح ایک منفرد اور نمایاں مقام رکھنے والی شخصیت تھیں۔
شہید بے نظیر بھٹو بچپن ہی میں اپنے والد شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ غیرملکی دوروں پر جایا کرتی تھیں۔
1977 میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی گرفتاری کے بعد وہ میدان سیاست میں اتریں۔ 1982 میں بے نظیر بھٹو پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن منتخب ہوئیں۔
1987 میں بے نظیر بھٹو آصف زرداری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں اور 1988 کے عام انتخابات میں تاریخ ساز کامیابی کے بعد وہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئیں۔
27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لياقت باغ میں جلسے کے بعد بے نظیر بھٹو پر جان ليوا حملہ ہوا جس میں عالمی و علاقائی سیاست کا یہ نمایاں و درخشندہ باب ہمیشہ کیلئے بند ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  ہماری مرضی کے بغیر آپریشن نہیں ہوسکتا،خیبرپختونخوا حکومت