حماس ایک نظریے کا نام ہے جسے ہرایا نہیں جا سکتا، ترجمان اسرائیلی فوج

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہیگری نے تسلیم کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس ایک نظریے کا نام ہے جسے شکست نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ حماس عوام کے دلوں میں بستی ہے کیسے اسے زیر کیا جا سکتا ہے۔
ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہیگری کا کہنا تھا کہ جو بھی یہ سمجھتا ہے کہ ہم حماس کو ختم کر دیں گے وہ غلطی پر ہے۔
ترجمان اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا کہ حماس ایک تنظیم اور نظریے کا نام ہے جو فلسطینی عوام کے دلوں میں بستی ہے۔
ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہیگری کا یہ بھی کہنا تھا حماس کو ختم کرنے کا بیان عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے جیسا ہے۔

مزید پڑھیں:  مختصر ترین اننگ، افغان ٹیم کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں ریکارڈ قائم